Cifra Club

Tu Hai Kahan (feat. AUR)

ZAYN

Ainda não temos a cifra desta música.

کہ جب میں حد سے آگے بڑھ گیا تھا عاشقی میں
یعنی زندگی کو لے رہا مذاق ہی میں
پھر مذاق ہی میں مل گیا سب خاک ہی میں
چھو کر آیا منزلیں تو تنہا تھا میں واپسی میں
جیسے پھول توڑے ہوں گے تمہیں جھولی بھر کے
میں وہ پھول جوکہ رہ گیا تھا شاخ ہی میں
جیسے خواب ہی میں خواب گاہیں آنکھ ہی میں
پل سے پل میں کیا ہوا تم رہ گئے بس یاد ہی میں
اک سوال مچلتا ہے میرے دل میں کبھی
تجھے میں بھول جاؤں یا تجھے میں یاد کروں؟
تجھ ہی کو سوچ کے لکھتا ہوں جو بھی لکھتا ہوں
اب لکھ رہا ہوں تو پھر کیوں نہ اک سوال کروں؟
میں اس سوال سے غم کو بدل دوں خوشیوں میں
پر ان بے جان سی خوشیوں سے کیا کمال کروں؟
پر اب سوال بھی کمال، تُو سنبھال لے فالحال
یہ زوال بچھا جال کیا میں چال چلوں؟
چال چل تُو اپنی، میں تجھے پہچان لوں گا
میں اپنی محفلوں میں صرف تیرا ہی نام لوں گا
تجھے پسند ہے دھیمہ لہجا اور بس خاموشیاں
میں تیرے خاطر اپنی خود سی سانسیں تھام لوں گا
کیا تیرے سارے آنسو میرے ہو سکتے ہیں؟
ایسا ہے تو تیرے خاطر ہم بھی رو سکتے پیں
میرے خاطر میرے رونے پر بس تم ہنس دینا
ایک بار تیرے مسکراہٹ کے پیچھے ہم سب کچھ کھو سکتے ہیں
کیا میری محبتوں کا کوئی حساب نہیں ہے؟
کیوں تیرے آنکھوں میں میرے لئے کوئی خواب نہیں ہے؟
تجھے کیا ہی کروں غم زدہ، اب جانے دے
کہ تیرے پاس میرے پیار کا جواب نہیں ہے
کتنی مدتیں ہوئیں ہیں تم نے خط کیوں نہیں بھیجا؟
گا لیتا ہوں تیرے لئے موسیقی نہیں ہے پیشہ
آنے کی خبر ہی نہیں تیری اب
اب کیا موسموں سے پوچھوں تیرے آنے کا اندیشہ؟

آنکھوں میں آنسو نہیں ہے
کہاں ہے تُو، کہاں تُو نہیں ہے؟
دل کو یہ اب جاننا ہی نہیں، بس تم چلے آؤ

تُو ہے کہاں؟
خوابوں کے اس شہر میں میرا دل تجھے ڈھونڈتا
ڈھونڈتا، عرصہ ہوا
تجھ کو دیکھا نہیں، تُو نہ جانے کہاں چھپ گیا
چھپ گیا

آؤ پھر سے ہم چلیں
تھام لو یہ ہاتھ، کر دو کم یہ فاصلے
نہ پتہ ہو منزلوں کا، نہ ہو راستے
تُو ہو، میں ہوں، بھیٹے دونوں پھر ہم تاروں کے تلے
نہ صبح ہو پھر، نہ ہی دن ڈھلے
کچھ نہ کہہ سکیں، کچھ نہ سن سکیں
باتیں ساری وہ دل میں ہی رہیں
تم کو کیا پتہ ہہ کیا ہو تم میرے لئے
کہکشاں ہو تم
کہانیوں کی پریوں کی طرحاں ہو تم
مجھ میں آ سکے نہ کوئی اس طرحاں ہو تم
ہو یقین تم میرا یا پھر گمان ہو تم
آشیاں ہو تم
میں بھٹکا سا مسافر اور مکاں ہو تم
میری منزلوں کا ایک ہی راستہ ہو تم
ڈھونڈتا ہے دل تجھے، بتا کہاں ہو تم؟
ہو جہاں کہیں بھی
آؤ پاس تاکہ آنسو میرے تھم سکیں
یاد آ رہے ہو تم مجھے اب ہر لمحے
ایسی زندگی کا کیا جو تم
زندگی میں ہو کے میری زندگی نہ بن سکے
سوچتا رہوں یا بھول جاؤں اب تمہیں؟
تم مل ہی نہ سکو گے تو پھر کیسے چاہوں اب تمہیں؟
تیرے سارے خواب پل میں جوڑ دیں گے
جس میں تُو ہی نہ بسے گا پھر وہ دل ہو توڑ دیں گے
چھوڑ دیں گے وہ شہر کہ جس میں تم نہ ہو گے
ٹوٹ جائیں گے مکاں وہ سارے حسرتوں کے
گزرے پل جو ساتھ تیرے وہ پل ہیں بس سکوں گے
مل لوں اب تم اس طرحاں سے کہ پھر نہیں ملو گے

تُو ہی تھا ساتھ میں میرے
کیسے میں جیوں گا اکیلے؟
تارے گن گن کے ہو گئی ہے صبح

تُو ہے کہاں؟
خوابوں کے اس شہر میں میرا دل تجھے ڈھونڈتا
ڈھونڈتا، عرصہ ہوا
تجھ کو دیکھا نہیں، تُو نہ جانے کہاں چھپ گیا
چھپ گیا

Outros vídeos desta música

    Afinação da cifra

    Afinador online

    0 comentários

    Ver todos os comentários

    Entre para o Cifra Club PRO

    Tenha acesso a benefícios exclusivos no App e no Site

    • Chega de anúncios

    • Badges exclusivas

    • Mais recursos no app do Afinador

    • Atendimento Prioritário

    • Aumente seu limite de lista

    • Ajude a produzir mais conteúdo

    Cifra Club Pro

    Aproveite o Cifra Club com benefícios exclusivos e sem anúncios
    Cifra Club Pro
    Aproveite o Cifra Club com benefícios exclusivos e sem anúncios
    OK